واشنگٹن یکم جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)صدر براک اوباما بدھ کے روز کانگریس میں ڈیموکریٹ ارکان سے ملاقات کریں گے، تاکہ صحت عامہ کی دیکھ بھال کے اپنے فخریہ قانون کے تحفظ کے لیے طریقہء کار پر غور و خوض کیا جائے، ایسے میں جب ری پبلیکن پارٹی کے ارکان نے اسے منسوخ کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔صدر اور ڈیموکریٹک قانون سازوں کو ایک حکمتِ عملی وضع کرنے کی توقع کی ہے تاکہ ری پبلیکن اکثریت والاایوانِ نمائندگان اور سینیٹ افرڈایبل کیئر ایکٹ کا متبادل دیے بغیر منسوخی کے کسی اقدام کومؤخرکردے۔کانگریس میں موجود ری پبلیکنز کئی بار اس قانون کے مکمل طور پر یا کچھ حصوں کو منسوخ کرنے کے لیے ووٹ دے چکے ہیں۔ تاہم، اِسے سینیٹ میں نہیں اٹھایا گیا۔انتخابی مہم کے دوران، منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بات کاعہدکیاتھا کہ اس بِل کو منسوخ کیا جائے گا، جب کہ ری پبلیکنز نے عندیہ دیا ہے کہ یہ پہلا بِل ہوگا جس پر2017ء کے دوران ووٹ دیاجائے گا جس کامقصدہیلتھ کیئر قانون کوختم کرناہوگاجس کے تحت لاکھوں امریکیوں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت میسر آئی۔ری پبلیکنز کو توقع ہے کہ اس قانون کے اہم حصوں کو تبدیل کیا جائے گا، لیکن اس کی منسوخی تب ہوگی جب صحت عامہ کا متبادل پیش کیا جائے گا۔ڈیموکریٹس نومبر کے صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کی شکست پر پریشان ہیں اور اب وہ اس قانون کو تحفظ دینے کے لیے مناسب اقدام کی تلاش میں ہیں۔